ہفتہ، 30 جولائی، 2022

گناہوں کی معافی کے لئے بڑا ہی کار آمد وظیفہ

 اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے گناہوں کی معافی کرتا رہے تو یہ تسبیح پڑھ لیں

تسبیح! شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَوَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ لَااِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

فضیلت !اگر یہ تسبیح رات کو پڑھ کر سوئیں تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر فرما دیتے ہیں جو پرندے کی شکل اختیار کر کے سمندر میں غوطہ لگاتا ہے پھر جتنے قطرے اس کے جسم سے پانی کے نکلتے ہیں پڑھنے والے کے اتنے گناہ مٹائے جاتے ہیں اُتنی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اُتنے درجات بلند کئے جاتے ہیں ۔

مکمل تحریر >>

قیامت کے دن آپ کا چہرہ بھی چوہدویں کے چاند کی طرح چمکے گا اگر یہ تسبیح کو اپنا معمول بنا لیا

 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ بھی قیامت کے دن چوہدویں کے چاند کی طرح چمکے تو یہ تسبیح اپنا معمول بنا لیں

تسبیح! اَسْتَغْفِرُ اللہ، تیسرا کلمہ ، درود شریف

فضیلت ! یہ تسبیح صبح و شام پڑھنے سے قیامت کے دن ہمارے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح چمکیں گے۔(انشاء اللہ)

مکمل تحریر >>

قیامت کے دن اگر شہیدوں میں اٹھنا ہے تو یہ تسبیح پڑھیں!

 اگر آپ چاہتے ہیں کہ قیامت کے دن آپ بھی شہیدوں میں اٹھائے جائیں تو اس تسبیح  کو کثرت سے پڑھیں

تسبیح !اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْ الْمَوْتِ وَفِیْ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ .

فضیلت ! یہ دعا دن میں پچیس مرتبہ پڑھیں قیامت کے دن ہم شہیدوں میں اُٹھائے جائیں گے ۔(انشاء اللہ)

مکمل تحریر >>

وضو کی دعائیں


 وضو کی دعائیں 

کلی کرتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَعْنِیْ عَلیٰ تِلَاوَتِ الْقُرْآنِ وَ ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ۔

ترجمہ اے اللہ ! قرآن کی تلاوت ، اپنے ذکر و شکر اور اچھی عبادت پر میری مدد فرما۔

ناک میں پانی ڈالنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَرِحْنِیْ رَ ائِحَۃَ الْجَنَّۃَ وَلَا تُرِحْنِیْ رَائِحَۃَ النَّارِ.

ترجمہ اے اللہ ! مجھے جنت کی خوشبو سنگھانا اور مجھے جہنم کی بدبو نہ سنگھانا۔

منہ دھونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ بَیَّضْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوْہٌ

ترجمہ اے اللہ! میرا چہرا روشن کرنا جس دن کچھ چہرے سیاہ ہوں گے۔

دایاں ہاتھ دھونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا.

ترجمہ اے اللہ! میرا نامہ اعمال دایئں ہاتھ میں دینا اور مجھ سے آسان حساب کتاب لینا۔

بایاں ہاتھ دھونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ لَا تُعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ وَلَا مِنْ وَّرَاءِ ظَہَرِیْ .

ترجمہ اے اللہ! میرا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ پیٹھ کے پیچھے سے دینا۔

سر کا مسح کرنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَظِلَّنِیْ تَحْتَ عَرْشِکَ یَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلَّ عَرْشِکَ .

ترجمہ اے اللہ! مجھے اپنے عرش کے سائے میں جگہ دینا جس دن تیرے عرش کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔

کانوں کا مسح کرنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ وَ یَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَ .

ترجمہ اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں سے کردے جو اچھی بات سننے اور اس پر عمل کرنے والے ہوں۔

 گردن کا مسح کرنے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَعْتِقْ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ .

ترجمہ اے اللہ! میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد کردے۔

دایاں پاؤں دھونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِیَّ عَلَی الصِرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَام.

ترجمہ اے اللہ! میرا قدم ثابت رکھنا جس دن پُل صراط پر اکثر قدم لغزش کریں گے۔

بایاں پاؤں دھونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ ذَنْبِیْ مَغْفُوْرًا وَسَعْیَ مَشْکُوْرًا وَتِجَارَۃً لَّنْ تَبُوْر

ترجمہ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میری کوشش کو کامیاب بنا دے اور میری تجارت ہلاک نہ ہو۔

دونوں ہاتھ دھونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْیُمْنِ وَالْبَرَکَۃَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الشُّوْمِ وَالْھَلَکَہٗ

ترجمہ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں برکت کا اور پناہ مانگتا ہوں شامت اور ہلاکت سے۔

ترجمہ اے اللہ! میرا نامہ اعمال دایئں ہاتھ میں دینا اور مجھ سے آسان حساب کتاب لینا۔


مکمل تحریر >>

 جمعہ کے دن کے معمولات اور فضائل

جمعہ کا دن سورة کہف کی تلاوت درود شریف کی کثرت اور دعاٶں کا اہتمام خاص کر عصر اور مغرب کے درمیان

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، اپنے کپڑوں میں سے اچھے کپڑے پہنے، اور اگر اس کے پاس ہو تو خوشبو لگائے، پھر جمعہ کے لیے آئے اور لوگوں کی گردنیں نہ پھاندے، پھر اللہ نے جو نماز اس کے لیے مقدر کر رکھی ہے پڑھے

پھر امام کے  ( خطبہ کے لیے )  نکلنے سے لے کر نماز سے فارغ ہونے تک خاموش رہے، تو یہ ساری چیزیں اس کے ان گناہوں کا کفارہ ہوں گی جو اس جمعہ اور اس کے پہلے والے جمعہ کے درمیان اس سے سرزد ہوئے ہیں ۔

(سنن ابی داؤد ،۳۴۳)

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

بہترین دن جس میں سورج نکلتا ہے جمعے کاہے اسی دن آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا تھا اور اسی دن انھیں جنت میں داخل کیا گیا اور اسی میں انھیں اس سے نکالا گیا (خلافت ارضی سونپی گئی) اور قیامت بھی جمعے کےدن ہی برپاہوگی ۔

(مسلم،باب:جمعے کے دن کی فضیلت،۱۹۷۷)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور

روشن کر دیا جاتا ہے .

(مستدرک حاکم، حدیث 3392)

مکمل تحریر >>

جنابت کی حالت میں کھانا پینا کیسا ہے؟

 کیا جنابت کی حالت میں غسل کیے بغیر کھانا پینا جائز ہے وضاحت کیجئے؟

جنابت کی حالت میں کھانا پینا اگرچہ جائز ہے،  تاہم خلافِ اولی ہے، البتہ    کھانے پینے سے قبل باقاعدہ وضو کرنا مستحب  ہے، لہذا غسل میں اگر تاخیر مقصود ہو، تو  کھانے پینے سے قبل وضو کرلیا جائے تو بہتر ہے۔

کفایت المفتی میں ہے:

’’حالتِ  جنابت میں کھانا پینا درست ہے، بہتر یہ ہے کہ وضو کرکے کھائے پیے، اور بغیر وضو کیے صرف ہاتھ منہ دھوکر کھاپی لے تو بھی جائز ہے۔

البتہ خلاف اولیٰ ہے۔‘‘

(کفایت المفتی ، ٢ / ٣١٣، ط: دارالاشاعت)

صحیح مسلم میں ہے:

" ٣٠٥۔ حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة. حدثنا ابن علية ووكيع وغندر عن شعبة، عن الحكم، عن إبراهيم، عن الأسود، عن عائشة؛ قالت:

كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، إذا كان جنبا، فأراد أن يأكل أو ينام، توضأ وضوءه للصلاة."

( كتاب الحيض، باب جواز نوم الجنب، واستحباب الوضوء له وغسل الفرج إذا أراد أن يأكل أو يشرب أو ينام أو يجامع، ١ / ٢٤٨، ط: دار إحياء التراث العربي ببيروت)

ترجمہ:’’  ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنبی ہوتے اور کھانا یا سونا چاہتے تو وضو کر لیتے جیسے نماز کے لئے کرتے تھے۔‘‘

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

" إشارة إلى أنه يستحب للجنب أن يغسل ذكره ويتوضأ وضوءه للصلاة إذا أراد أن يأكل أو يشرب أو يجامع مرة أخرى أو ينام."

( كتاب الطهارة، باب مخالطة الجنب وما يباح له، الفصل الأول، ٢ / ٤٣٥، ط: دار الفكر، بيروت - لبنان)

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے:

" (لا) قراءة (قنوت) ولا أكله وشربه بعد غسل يد وفم، ولا معاودة أهله قبل اغتساله إلا إذا احتلم لم يأت أهله. قال الحلبي: ظاهر الأحاديث إنما يفيد الندب لا نفي الجواز المفاد من كلامه."

( كتاب الطهارة، سنن الغسل، ١ / ١٧٥ - ١٧٦، ط: دار الفكر )

                                                    فقط واللہ اعلم

مکمل تحریر >>