ہفتہ، 30 جولائی، 2022

 جمعہ کے دن کے معمولات اور فضائل

جمعہ کا دن سورة کہف کی تلاوت درود شریف کی کثرت اور دعاٶں کا اہتمام خاص کر عصر اور مغرب کے درمیان

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، اپنے کپڑوں میں سے اچھے کپڑے پہنے، اور اگر اس کے پاس ہو تو خوشبو لگائے، پھر جمعہ کے لیے آئے اور لوگوں کی گردنیں نہ پھاندے، پھر اللہ نے جو نماز اس کے لیے مقدر کر رکھی ہے پڑھے

پھر امام کے  ( خطبہ کے لیے )  نکلنے سے لے کر نماز سے فارغ ہونے تک خاموش رہے، تو یہ ساری چیزیں اس کے ان گناہوں کا کفارہ ہوں گی جو اس جمعہ اور اس کے پہلے والے جمعہ کے درمیان اس سے سرزد ہوئے ہیں ۔

(سنن ابی داؤد ،۳۴۳)

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

بہترین دن جس میں سورج نکلتا ہے جمعے کاہے اسی دن آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا تھا اور اسی دن انھیں جنت میں داخل کیا گیا اور اسی میں انھیں اس سے نکالا گیا (خلافت ارضی سونپی گئی) اور قیامت بھی جمعے کےدن ہی برپاہوگی ۔

(مسلم،باب:جمعے کے دن کی فضیلت،۱۹۷۷)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور

روشن کر دیا جاتا ہے .

(مستدرک حاکم، حدیث 3392)