جمعرات، 23 اپریل، 2020

جب کسی کو مصیبت میں دیکھیں تو یہ دعا ضرور پڑھ لیں کبھی وہ مصیبت آپ کو لاحق نہ ہوگی انشاءاللہ (سوائے موت کے)

جب کسی کو مصیبت میں دیکھیں تو یہ دعا ضرور پڑھ لیں کبھی وہ مصیبت آپ کو لاحق نہ ہوگی انشاءاللہ (سوائے موت کے)

 اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّاابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلا

تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے عافیت دی اس چیز سے جس میں مبتلا کیا اس سے اور فضیلت دی مجھے بہت سے لوگوں پر جس کو اس نے پیدا کیا ۔(ترمذی ۳۴۳۶)
مکمل تحریر >>

مجلس سے اٹھتے وقت یہ دعا ضرور پڑھ لیں (مجلس کا کفارہ ادا ہو جائے گا)

جب مجلس سے اٹھنے لگے تو یہ دعا پڑھیں 

سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُاَنْ لَآ اَلٰہَ اَلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ

اے اللہ تو پاک ہے اور میں تیری حمد بیان کرتا ہوں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیرے 

سامنے توبہ کرتا ہوں۔ (أبو داود ۳۴۲۹)
مکمل تحریر >>

علم وتقویٰ میں اضافہ کے لئے یہ دعا چوبیس24 گھنٹوں میں ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیں

علم وتقویٰ میں اضافہ کے لئے یہ دعا چوبیس24 گھنٹوں میں ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیں
’’ یَاعَلِیْمُ ‘‘150 مرتبہ پڑھنے کے بعد خشوع اور خضوع کے ساتھ پڑھیں۔دعاء: ۔ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا وَّفَھْمًا وَّشَوْقًا وَّ حِفْظًا وَّ ھُدًی وَّ تُقًی م بِحُرْمَۃِ اسْمِکَ الْاَعْظَمِ یَا عَلِیْمُ یَا عَلِیْمُ یَا عَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ.

مکمل تحریر >>

نماز کی رکعتیں


نقشہ اوقات نماز و تعداد رکعات
وقت نماز
فرض سے پہلے کی سنتیں
فرض
فرض کے بعد کی سنتیں
نفل
کل رکعت
فجر
2سنت مؤکدہ
2
--
--
4
ظہر
4سنت مؤکدہ
4
2سنت مؤکدہ
2
12
عصر
4سنت غیر مؤکدہ
4
-
--
8
مغرب
---
3
2سنت مؤکدہ
2
7
عشاء
4سنت غیر مؤکدہ
4
2سنت مؤکدہ
2نفل ، 3وتر واجب ، 2نفل
17
جمعہ
4سنت مؤکدہ
2
(4سنت ، 2 سنت )مؤکدہ
2
14
عیدین
2رکعت واجب بعد از طلوع آفتاب تا زوال آفتاب

مکمل تحریر >>

اتوار، 19 اپریل، 2020

صلوۃ التسبیح کا طریقہ اور فضیلت

صلوۃ التسبیح کا طریقہ اور فضیلت

صلوٰۃالتسبیح چاررکعت نمازہوتی ہے۔یہ نمازرسول اللہ نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو بطور تحفہ وعطیہ کےسکھائی تھی، اس کی فضیلت یہ ارشادفرمائی ہے کہ اس کےپڑھنےسےسارےگناہ (چھوٹےبڑے) معاف ہوجاتےہیں۔اس نماز کے کے پڑھنےکےدوطریقےہیں دونوں درست ہیں۔

*پہلا طریقہ:*
ایک طریقہ یہ ہے کہ چاررکعات صلوٰۃ التسبیح کی نیت باندھ کرپہلی رکعت میں کھڑےہوکرثناء،تعوذ،تسمیہ،سورۂ فاتحہ اورکوئی سورت پڑھنے کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں: *"سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمدُلِلّٰہِ وَلَاإلٰہَ إلَّاإللّٰہ ُوَاللّٰہ ُأکْبَرُ"* پھررکوع میں " سُبحَان َرَبِّي َالعَظِیْم"کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں، پھر قومہ میں " سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ"،"رَبَّنَالَکَ الْحَمدُ" کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں،پھرپہلےسجدہ میں " سُبْحَانَ رَبِّیَ الاَعلٰی "کے بعد دس مرتبہ پڑھیں،پھر پہلے سجدہ سے اٹھ کر جلسہ میں دسم رتبہ پھر دوسرے سجدہ میں " سُبْحَان َرَبِّیَ الاَعْلٰی"کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں، پھر دوسرے سجدے سے اٹھتے ہوئے " اَللہ ُاَکْبَرْ  " کہہ کر بیٹھ جائیں اور دس مرتبہ تسبیح پڑھیں۔پھر بغیر" اَللہُ اَکْبَرْ " کہے دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں پھر اسی طرح دوسری،تیسری اور چوتھی رکعت مکمل کریں۔

دوسری اور چوتھی رکعت کے قعدہ میں پہلےدس مرتبہ تسبیح پڑھیں اور پھر التحیات پڑھیں۔اسی ترتیب سے چاروں رکعات میں تسبیح پڑھیں،اس طرح چاررکعات میں کل تسبیحات تین سومرتبہ ہوجائیں گی۔

*دوسرا طریقہ:*
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پہلی رکعت میں کھڑے ہو کر ثناء کے بعد پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھیں، پھر تعوذ، تسمیہ،سورۂ فاتحہ اورکوئی سورت پڑھ کر رکوع میں جانے سے پہلے دس مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں، رکوع، قومہ، پہلے سجدہ، جلسہ اور دوسرے سجدے میں دس دس مرتبہ تسبیح پڑھیں،اس کے بعد"اللہُ اَکبَر"کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہو جائیں۔

اسی ترتیب سے دوسری، تیسری اورچوتھی رکعت میں تسبیح پڑھیں۔دوسری رکعت میں کھڑےہوتےہی پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھیں گے۔(سنن الترمذی،ابواب الوتر،باب ماجاءفیصلاۃالتسبیح،1/117،قدیمی)اسی ترتیب سےباقی رکعات اداکریں۔یہ دونوں طریقےصحیح اورقابلِ عمل ہیں،جو طریقہ آسان معلوم ہواس کو اختیار کیا جائے۔اس نماز کا کوئی خاص وقت نہیں ،اسےمکروہ اوقات کے علاوہ  جب بھی ہو سکے پڑھ سکتے ہیں ۔
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مکمل تحریر >>

جب مجلس سے اٹھیں تو یہ دعا پڑھیں

مجلس سے اٹھیں تویہ دعاپڑھیں
 سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْہَدُاَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّااَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ ط
 اے اللہ تو پاک ہے اور میں تیری تعریف بیان کرتا ہوں ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ صرف تو ہی معبود ہے اور میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔(ابوداود ۳۴۲۹)

مکمل تحریر >>

جب چاندپرنظرپڑے تویہ دعاپڑھیں

جب چاندپرنظرپڑے تویہ دعاپڑھیں
 اَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّ ھٰذَا 
میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اس کے شر سے ۔ .
مکمل تحریر >>

اگر آپ کے ساتھ کوئی احسان کرے تو یہ دعا پڑھیں

اگرکوئی احسان کرے تواسے یوں دعادیں
جَزَاکَ اللہُ خَیْرًا ط
 اللہ تعالٰی اچھا بدلہ عطا فرمائے
مکمل تحریر >>

گناہوں سے معافی کے لئے یہ دعا ضرور پڑھیں

گناہوں سے معافی کی دعا
 اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ ط
اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے اورمعاف کرنے والے کو پسند کرتا ہے لہٰذا تو مجھے معاف کر دے۔ (ترمذی ۳۵۱۲)
مکمل تحریر >>

وضو کے بعد یہ دعا پڑھیں

وضو کے بعد یہ دعاپڑھیں
اَشْہَدُاَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہُ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہٗ وَرَ سُوْلُہٗ ۵ط اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ ط سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْہَدُاَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّااَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ ط 
 میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواء کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺاسکے بندے اور اسکے رسول ہیں۔ اللہ مجھے توبہ کرنے والوں میں اور بہت پاک رہنے والوں میں شامل فرما ۔اے اللہ تو پاک ہے اور میں تیری تعریف بیان کرتا ہوں میں گواہی دیتا ہوں کہ صرف تو ہی معبود ہے اور میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔(ترمذی۵۵)
ف:۔جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئے جائیں گے جس سے چاہے داخل ہو۔

مکمل تحریر >>

وضو کے درمیان میں یہ دعا پڑھیں

وضو کے درمیان میں یہ دعاپڑھیں
 اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ ج.
اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میرے قبر کے گھر کو وسیع فرما اور میرے رزق میں برکت دے۔(السنن الکبری للنسائی ۹۸۲۸)
مکمل تحریر >>

وضو کے درمیان میں یہ دعا پڑھیں

وضو کے درمیان میں یہ دعاپڑھیں
 اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ ج.
اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میرے قبر کے گھر کو وسیع فرما اور میرے رزق میں برکت دے۔(السنن الکبری للنسائی ۹۸۲۸)
مکمل تحریر >>

وضو کے درمیان میں یہ دعا پڑھیں

وضو کے درمیان میں یہ دعاپڑھیں
 اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ ج.
اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میرے قبر کے گھر کو وسیع فرما اور میرے رزق میں برکت دے۔(السنن الکبری للنسائی ۹۸۲۸)
مکمل تحریر >>

وضو کے شروع کی دعا

وضو کے شروع میں یہ دعاپڑھیں
 بِسْمِ اللہِ وَالْحَمْدُلِلہ.
 شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔(للطبرانی ، ۱۹۶ المعجم الصغیر )
ف: ۔جب تک وضو رہے گافرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے اور تمام بدن کے (صغیرہ) گناہ معاف کر دئے جائیں گے۔
مکمل تحریر >>

والدیں کی مغفرت کے لئے دعا

والدین کیلئے دعا
رَبِّ ارْحَمْھُمَاکَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا.
 میرے رب میرے والدین پر رحم فرما جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا۔(بنی اسرائیل ۲۳-۱۷)
مکمل تحریر >>

خوشی کے وقت یہ دعاپڑھیں

خوشی کے وقت یہ دعاپڑھیں
 الحمدللہ
 تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔
مکمل تحریر >>

اگر کوئی چیز خلاف شریعت دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں

اگرکوئی بری چیزیاخلاف شریعت کام دیکھں تویہ دعاپڑھیں
 استغفراللہ
 میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔
مکمل تحریر >>

جب کوئی چیز اچھی لگے تو یہ دعا پڑھیں

کوئی چیز اچھی لگے تو یہ دعاپڑھیں 
 ماشاء اللہ
مکمل تحریر >>

جب نیچے کی طرف آئیں تو یہ دعا پڑھیں

جب نیچے کی طرف آئیں تو یہ دعاپڑھیں
 سُبْحَانَ اللہ
 پاک ہے اللہ۔ (بخاری ۶۹۹۴)
مکمل تحریر >>

جب کہیں اوپرکی طرف جائیں (چڑھائی چڑھیں) تو یہ دعا پڑھیں

چڑھائی چڑھیں تویہ دعاپڑھیں
 اَللہُ اَکْبَر.
اللہ سب سے بڑا ہے۔ (بخاری ۶۹۹۴)
مکمل تحریر >>

جب کوئی پریشانی لاحق ہو تو یہ دعا پڑھیں

پریشانی کے وقت کی دعا
اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن.
ہم سب اللہ ہی کے لئے ہیں اور ہم سب نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

مکمل تحریر >>

جمعہ، 17 اپریل، 2020

مشکل اوقات میں کونسی دعا پڑھنی چاہیئے؟

مشکل اوقات کی دعا
 حَسْبُنَااللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل. 
اللہ ہمیں کافی ہے اور وہ بہتر کار ساز ہے۔
مکمل تحریر >>