جمعرات، 1 ستمبر، 2022

نماز میں آپﷺ کا معمول اس کے متعلق حدیث مبارکہ

 نماز میں آپﷺ کا معمول اس  کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ أَبِیْ نُعَيْمٍ عَنِ المُغِيرَةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: إِنْ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ لَيَقُومُ لِيُصَلِّيَ حَتَّى تَرِمُ قَدَمَاهُ - أَوْ سَاقَاهُ - فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُولُ: «أَفَلاَ أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا»

ترجمہ:۔ مغیرہ بن شعبہ ؓسے ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺاتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ ﷺکے قدم یا (یہ کہا کہ) پنڈلیوں پر ورم آ جاتا، جب آپ ﷺسے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ”کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘