اتوار، 4 ستمبر، 2022

نماز میں بات چیت سے ممانعت سے متعلق حدیث مبارکہ

نماز میں بات چیت سے ممانعت سے  متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: كُنْتُ أُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ وَهُوَ فِي الصَّلاَةِ فَيَرُدُّ عَلَيَّ، فَلَمَّا رَجَعْنَا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَقَالَ: «إِنَّ فِي الصَّلاَةِ لَشُغْلًا»

ترجمہ:۔ عبداللہ بن مسعود ؓنے کہا کہ (ابتداء اسلام میں) نبی کریم ﷺجب نماز میں ہوتے تو میں آپ ﷺکو سلام کرتا تو آپ ﷺجواب دیتے تھے۔ مگر جب ہم (حبشہ سے جہاں ہجرت کی تھی) واپس آئے تو میں نے (پہلے کی طرح نماز میں) سلام کیا۔ مگر آپ ﷺنے کوئی جواب نہیں دیا (کیونکہ اب نماز میں بات چیت وغیرہ کی ممانعت نازل ہو گئی تھی) اور فرمایا کہ نماز میں اس سے مشغولیت ہوتی ہے۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘