جمعرات، 1 ستمبر، 2022

فجر کی نماز کے لئے اٹھنے کے متعلق حدیث مبارکہ

 فجر کی نماز کے لئے اٹھنے    کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ مُسَدَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ رَجُلٌ، فَقِيلَ: مَا زَالَ نَائِمًا حَتَّى أَصْبَحَ، مَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَقَالَ: «بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ»

ترجمہ:۔ عبداللہ بن مسعود ؓسے ہے کہ نبی کریم ﷺکے سامنے ایک شخص کا ذکر آیا کہ وہ صبح تک پڑا سوتا رہا اور فرض نماز کے لیے بھی نہیں اٹھا۔ اس پر آپ ﷺنے فرمایا کہ شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کر دیا ہے۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘