اتوار، 4 ستمبر، 2022

آپﷺ کے زمانے میں لباس کے متعلق حدیث مبارکہ

آپﷺ کے زمانے میں لباس کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ وَهُمْ عَاقِدُو أُزْرِهِمْ مِنَ الصِّغَرِ عَلَى رِقَابِهِمْ، فَقِيلَ لِلنِّسَاءِ: «لاَ تَرْفَعْنَ رُءُوسَكُنَّ، حَتّٰى يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا»

ترجمہ:۔ سہل بن سعد ؓنے بتلایا کہ لوگ نبی کریم ﷺکے ساتھ نماز اس طرح پڑھتے کہ تہبند چھوٹے ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی گردنوں سے باندھے رکھتے اور عورتوں کو (جو مردوں کے پیچھے جماعت میں شریک رہتی تھیں) کہہ دیا جاتا کہ جب تک مرد پوری طرح سمٹ کر نہ بیٹھ جائیں تم اپنے سر (سجدے سے) نہ اٹھانا۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘