جمعرات، 1 ستمبر، 2022

عبادت کے دوران صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ کا آپﷺ کا ساتھ دینے کے متعلق حدیث مبارکہ

 عبادت کے دوران صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ کا آپﷺ کا ساتھ دینے  کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ لَيْلَةً، فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّى هَمَمْتُ بِأَمْرِ سَوْءٍ»، قُلْنَا: وَمَا هَمَمْتَ؟ قَالَ: هَمَمْتُ أَنْ أَقْعُدَ وَأَذَرَ النَّبِيَّ ﷺ

ترجمہ:۔ عبداللہ بن مسعود ؓنے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺکے ساتھ ایک مرتبہ رات کو نماز پڑھی۔ آپ ﷺنے اتنا لمبا قیام کیا کہ میرے دل میں ایک غلط خیال پیدا ہو گیا۔ ہم نے پوچھا کہ وہ غلط خیال کیا تھا تو آپ نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ بیٹھ جاؤں اور نبی کریم ﷺکا ساتھ چھوڑ دوں۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘