پیر، 13 اپریل، 2020

وضو کی دعائیں(کیا آپ ان دعاؤں کے بارےمیں جانتے تھے کمنٹ میں ضرور لکھیں )

وضو کی دعائیں
وضو کے شروع کی دعا بِسْمِ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ
فضیلت! اگر یہ دعا وضو کے شروع میں پڑھ لیں تو ہر سانس کےبدلے اللہ تعالیٰ ایک نیکی عطا کرتے ہیں ، ایک گناۃ مٹاتے ہیں ، اور ایک درجہ بلند فرماتے ہیں ۔
کلی کرتے وقت کی دعا
اَللّٰھُمَّ اَعْنِیْ عَلیٰ تِلَاوَتِ الْقُرْآنِ وَ ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ۔اے اللہ ! قرآن کی تلاوت ، اپنے ذکر و شکر اور اچھی عبادت پر میری مدد فرما۔
ناک میں پانی ڈالنے کی دعا اَللّٰھُمَّ اَرِحْنِیْ رَ ائِحَۃَ الْجَنَّۃَ وَلَا تُرِحْنِیْ رَائِحَۃَ النَّارِ.
اے اللہ ! مجھے جنت کی خوشبو سنگھانا اور مجھے جہنم کی بدبو نہ سنگھانا۔
منہ دھونے کی دعا اَللّٰھُمَّ بَیَّضْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوْہٌ
اے اللہ! میرا چہرا روشن کرنا جس دن کچھ چہرے سیاہ ہوں گے۔
دایاں ہاتھ دھونے کی دعا اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا.
اے اللہ! میرا نامہ اعمال دایئں ہاتھ میں دینا اور مجھ سے آسان حساب کتاب لینا۔
بایاں ہاتھ دھونے کی دعا اَللّٰھُمَّ لَا تُعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ وَلَا مِنْ وَّرَاءِ ظَہَرِیْ .
اے اللہ! میرا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ پیٹھ کے پیچھے سے دینا۔
سر کا مسح کرنے کی دعا اَللّٰھُمَّ اَظِلَّنِیْ تَحْتَ عَرْشِکَ یَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلَّ عَرْشِکَ .
اے اللہ! مجھے اپنے عرش کے سائے میں جگہ دینا جس دن تیرے عرش کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔
کانوں کا مسح کرنے کی دعا اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ وَ یَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَ .
اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں سے کردے جو اچھی بات سننے اور اس پر عمل کرنے والے ہوں۔
 گردن کا مسح کرنے کی دعا اَللّٰھُمَّ اَعْتِقْ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ .
اے اللہ! میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد کردے۔
دایاں پاؤں دھونے کی دعا اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِیَّ عَلَی الصِرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَام.
اے اللہ! میرا قدم ثابت رکھنا جس دن پُل صراط پر اکثر قدم لغزش کریں گے۔
بایاں پاؤں دھونے کی دعا اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ ذَنْبِیْ مَغْفُوْرًا وَسَعْیَ مَشْکُوْرًا وَتِجَارَۃً لَّنْ تَبُوْر
اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میری کوشش کو کامیاب بنا دے اور میری تجارت ہلاک نہ ہو۔
دونوں ہاتھ دھونے کی دعا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْیُمْنِ وَالْبَرَکَۃَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الشُّوْمِ وَالْھَلَکَہٗ
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتی ہوں برکت کا اور پناہ مانگتی ہوں شامت اور ہلاکت سے۔