اتوار، 12 اپریل، 2020

میرے نبی پاکﷺ

میرے پیارے نبی پاکﷺ

ہے سراپا اجالا ہمارا نبی ، رحمت حق تعالیٰ ہمارا نبی ، جس کا کونین میں کوئی ثانی نہیں ، ہے وہ جگ سے نرالا ہمارا نبی ، آبِ کوثر پیئں گے تو صرف اس لئے ، ہم کو دے گا پیالہ ہمارا نبی ، فکر و نگاہِ بشر سے کہیں ، ہے بلند اور بالا ہمارا نبی ،  جس کی نسبت سے ہو جائیں گے پار ہم ہے وہ سچا ہوالہ ہمارا نبی ، آمنہ کا دلارا ہمارا نبی، سب کی آنکھوں کا تارا ہمارا نبی ، یتیموں ضعیفوں  کا فریاد رس بے کسوں کا سہارا ہمارا نبی ، نقشِ پا سے درخشاں ہوا راستہ نور حق کا منارہ ہمارا نبی ، جن کے جلووں سے شمس و قمر ہیں خجل وہ حسین و خوب تر ہے ہمارا نبی ، ہے سراپائے شفقت یقیناً ولی رحمتوں کا ہے دھارا ہمارا نبی ، ان کے دم سے منور دو عالم  ہوئے جلوۂ آشکارہ ہمارا نبی ،   ان کے در پے سلاطین عالم جُھکے عظمتوں کا شرارا ہمارا نبی ،ان کے در پر کسریٰ و قیصر جُھکے محترم تاجور ہے ہمارا نبی،  محترم مکرم ہمارا نبی  ،ایک معبود کے در پر آجائیے صدق دل سے پُکارا ہمارا نبی ،  رب کا محبوب ہے رب کا پیار انبی ، سب سے پیارا نبی ہے ہمارا نبی، آگیا جو حلیمہ کی آغوش میں آمنہ کا دلارا ہمارا نبی ، بھولی بھٹکی ہوئی ساری مخلوق کو جس نے آکے سوارا ہمارا نبی  پتھرو جھٹ سے کلمہ ہے پڑھنا تمہیں جب کرے گا اشارہ ہمارا نبی ،دل کی راحت آنکھوں کی ٹھنڈک ہے  وہ سب کی آنکھوں کا تارا ہمارا نبی ، ہے نبوت کے تارے تو سارے نبی چاند سارے کا سارا ہمارا نبی وہ کرم ہی کرم وہ ہے رب کی عطاء عاشقوں کا سہارا ہمارا نبی ، تا قیامت ہدایت کا منبع ہے وہ اِک دلنشیں استعارہ ہمارا نبی ،  حشر میں دیکھتے ہی پکاریں گے ہم یہ ہے ہمارا ہمارا ہمارا نبی ، ذکر جس کا ہے رب نے بلند کر دیا جس کو رب نے سوار ہمارا نبی ، اب بھی جنت میں آرام فرما ہیں وہ کیا حسیں ہے نظارہ ہمارا نبی ابو بکر ہو عمر ہو غنی ہو علی سب کا آقا و مولا ہمارا نبی ، جس کو زینب رقیہ  عطاء ہو گئیں پا گیا حسین و زہرا ہمارا نبی ، کوئی نبی نہ قیامت تلک آئے گا اب قیامت تلک ہے ہمارا نبی ، انبیاء کی کہانی ختم ہوگئی آخری ہے شمارا ہمارا نبی ، ہے لیاقت انکی جاگیر سارا جہاں ہر جہاں کے لئے ہے ہمارا نبی ، عائشہ سے روایت ہے قرآں پڑھو یہ ہے سارے کا سارا ہمارا نبی ، حرف  الفاظ الفاظ سے آیتیں ایتوں سے سپارا ہمارا نبی،  جسکو یٰسین مزمل مدثر کہا والضحیٰ بھی پکارہمارا نبی ،  جس کو والیل رب نے قرآں میں کہا زلف کو نکھارا ہمارا نبی ، آجا مومن دیکھ ذرا ہر سمت فضا میں نبی نبی ، پیاروں کے لئے پیاری پیاری گل زیب ہوا میں نبی نبی ،
کون نبی؟ ﴿الف﴾ لو انسان نبی  ﴿ب ﴾ سے کامل برہان نبی ﴿ت﴾ سے تطہیر کی جان نبی ﴿ث﴾ سے ثقلین کی شان نبی ہر مخفی بات کا راز نبی ﴿ج﴾ صفات جواز نبی مقدور نبی تقدیر نبی ﴿ح﴾ سے حق کی تصویر نبی ﴿خ﴾ سے ختم الرسل نبی خالق کا شاہکار نبی  پیکر  حسن و جمال نبی ﴿ر﴾ سے رہبر ہر حال نبی ﴿ز﴾ سے ہے زاہد بھی نبی بے بدل نبی بے مثل نبی میرا ﴿س﴾سے ہے ساقی بھی نبی سچا سُچا کافی بھی نبی ﴿ش﴾ سے ہے شافع بھی نبی  ﴿ص﴾ سے صادق ذکر نبی ﴿ض﴾ سے ضامن فکر نبی ﴿ط﴾ طرفین میں نور نبی ﴿ظ﴾ پُر نور ظہورِ نبی رتبے میں رب کے بعد نبی ﴿ع﴾ سے عین الحق نبی ﴿غ﴾ سے ہے غنی بھی نبی ﴿ف ﴾سے فضلِ ربی بھی نبی میرا ﴿ق﴾ سے قبلہ نبی نبی ﴿ک﴾ سے کعبہ نبی نبی  اگر ﴿ل﴾ سے پوچھو کیا ہے نبی لولاک کی پاک فضاء ہے نبی ﴿م ﴾سے محمد پاک نبی ﴿ن﴾ سے نورِ قرآن بھی نبی ﴿و﴾ سے  چہرا  والضحیٰ نبی ﴿ی﴾ سے ید اللہ اصحاب نبی ایمان نبی ایقان نبی سلطان نبی میری جان نبی کونین نبی کے قدموں میں دارین نبی کے قدموں میں سبتین نبی کے قدموں میں ثقلین نبی کے قدموں میں حسنین نبی کے قدموں میں توقیر نبی کے قدموں میں شبیر نبی کے قدموں میں تاثیر نبی کے قدموں میں ہر پیر نبی کے قدموں میں عزت بھی نبی کے قدموں میں عظمت بھی نبی کے قدموں میں  عِفت بھی نبی کے قدموں میں رِفعت بھی نبی کے قدموں میں شوکت بھی نبی کے قدموں میں صدیق نبی کے قدموں میں فاروق نبی کے قدموں میں عماں بھی نبی کے قدمو میں حیدر بھی نبی کے قدموں میں  صحابی بھی نبی کے قدوں میں تابعی بھی نبی کے قدموں میں  عربی بھی نبی کے قدموں میں عجمی بھی نبی کے قدموں میں غازی بھی  نبی کے قدموں میں قاضی بھی نبی کے قدموں میں  قاری بھی نبی کے قدموں میں  ہے دہر میں اُسوۂ حیات نبی  پروانۂ پُل صراط نبی کلیوں کی چٹک میں نبی  نبی پھولوں کی مہک میں نبی نبی  چڑیوں کی چہک میں نبی نبی   ہیرے کی جھلک میں نبی نبی موسم کی دھنک میں نبی نبی ہے نور بھی نبی انور بھی نبی قاسم بھی نبی حاشر بھی نبی صادق بھی نبی رحمٰن کی ہے سوغات نبی بن  بادل کے برسات نبی  زہراء کا بابا نبی نبی  حسنین کا نانا نبی نبی کعبے کا جھومر نبی نبی ہے ابرِ کرم بھی نبی نبی عائشہ کا بھرم بھی  نبی نبی صلوات صلوٰۃ میں نبی نبی ہجرت کی رات میں نبی نبی ہر سچی بات میں نبی نبی  شرفاء کی جماعت میں نبی نبی صُلحاء کی جماعت میں نبی نبی تبلیغی جماعت میں نبی نبی نبیوں کا پیارا نبی نبی میری آنکھ کا تارا نبی نبی تو دین سے باہر جو کر لے لیکن سن ہے دین کے اندر نبی نبی