ہفتہ، 4 اپریل، 2020

تسبیحات

تسبیحات
تسبیح !اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْ الْمَوْتِ وَفِیْ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ .
فضیلت ! یہ دعا دن میں پچیس مرتبہ پڑھیں قیامت کے دن ہم شہیدوں میں اُٹھائے جائیں گے ۔(انشاء اللہ)
تسبیح! اَسْتَغْفِرُ اللہ، تیسرا کلمہ ، درود شریف
فضیلت ! یہ تسبیح صبح و شام پڑھنے سے قیامت کے دن ہمارے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح چمکیں گے۔(انشاء اللہ)
تسبیح! شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَوَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ لَااِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
فضیلت !اگر یہ تسبیح رات کو پڑھ کر سوئیں تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر فرما دیتے ہیں جو پرندے کی شکل اختیار کر کے سمندر میں غوطہ لگاتا ہے پھر جتنے قطرے اس کے جسم سے پانی کے نکلتے ہیں پڑھنے والے کے اتنے گناہ مٹائے جاتے ہیں اُتنی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اُتنے درجات بلند کئے جاتے ہیں ۔