ہفتہ، 4 اپریل، 2020

مرد و عورت کی نماز میں فرق

مرد و عورت کی نماز میں فرق
مرد و عورت کی نماز میں چھ بنیادی فرق ہیں ۔
(۱) عورت کے ستر میں اس کا منہ ، ہاتھ اور پاؤں نظر آتا ہے ۔ جبکہ مرد کا ستر اس کی پنڈلیاں بھی ننگی ہوتی ہیں ۔
(۲) عورت اللہ اکبر کہتے وقت اپنے ہاتھ کندھوں تک اُٹھائے گی جبکہ مرد اپنے کانوں تک اُٹھائے گا۔
(۳) عورت اپنے ہاتھ سینے پر باندھے گی جبکہ مرد اپنی ناف پر باندھے گا ۔
(۴)عورت رکوع کرتے وقت اتنا جھکے گی کہ اس کے ہاتھ گٹنوں تک پہنچ جائیں جبکہ مرد اتنا جھکے گا کہ اسکا سر کمر اور سُرین ایک سیدھ میں برابر ہوجائیں ۔
(۵) عورت سجدہ کرتے وقت اپنے پاؤں اور کہنیاں بچھائے گی جبکہ مرد اپنے پاؤں اور کہنیاں کھڑے کر کے سجدہ کرے گا۔
(۶) تشھد میں عورت پاؤں بچھا کر بیٹھے گی جبکہ مرد پاؤں کے بَل بیٹھے گا۔