نعت رسول مقبولﷺ
نبی آتے رہے آخر میں نبیوں
کے امام آئے وہ دنیا میں خدا کا آخری لے کر پیام آئے
شان نبی جی اللہ ہو اللہ
پیارے نبی جی اللہ ہو اللہ
جھکانے آئے بندوں کی جبیں اللہ کے در پر سکھانے
آدمی کو آدمی کا احترام آئے
وہ دنیا میں خدا کا آخری لے کر پیام آئے شان
نبی جی اللہ ہو اللہ
وہ آئے جب تو عظمت بڑھ گئی دنیا میں انساں کی وہ آئے جب تو انساں کو فرشتوں کے
سلام آئے
وہ دنیا میں خدا کا آخری لے کر پیام آئے شان
نبی جی اللہ ہو اللہ
خدا شاہد یہ انکے فیض صحبت کا نتیجہ تھا شہنشاہ
گر پڑے قدموں میں جب انکے غلام آئے
وہ دنیا میں خدا کا آخری لے کر پیام آئے شان
نبی جی اللہ ہو اللہ
وہ ہیں بے شک بشر لیکن تشہد میں اذانوں میں جہاں دیکھو خدا کے نام کے بعد
انکا نام آئے
وہ دنیا میں خدا کا آخری لے کر پیام آئے شان نبی جی اللہ ہو اللہ
کیا جب بھی کسی کذاب نے دعوی نبوت کا تو جھٹ میدان میں ختم نبوت
کے غلام آئے
وہ دنیا میں خدا کا آخری لے کر پیام آئے شان نبی جی اللہ ہو اللہ
بروز حشر میں جب نفسہ نفسی کا سماں ہو گا وہاں وہ کام آئیں گے جہاں
کوئی کام نہ آئے
وہ دنیا میں خدا کا آخری لے کر پیام آئے شان نبی جی اللہ ہو اللہ
تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی
اس گرد سفر میں گم ہے جبریل
امیں کی رسائی
مجھ پے مولا کا کرم ہے انکی
نعتیں پڑھتا ہوں
دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں
محمد الرسول اللہ محمد
الرسول اللہ محمد الرسول اللہ