جمعرات، 2 اپریل، 2020

نماز کی کتنی سنتیں ہیں؟

سنن نماز

نماز میں اکیس (۲۱)سنتیں ہیں۔
(۱)تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھانا ۔
(۲)دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں اپنے حال میں کُھلی اور قبلہ رُخ رکھنا ۔
(۳)تکبیر کہتے ہوئے سر کو نہ جُھکانا۔                                           (۴)امام کا تکبیر تحریمہ اور ایک رُکن سے دوسرے رُکن میں جانے کی تمام تکبیریں بقدر حاجت بلند آواز سے کہنا۔               (۵)سیدھے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا۔
(۶)ثناء پڑھنا ۔      (۷)تعوذ یعنی اعوذباللہ آخر تک پڑھنا ۔           (۸) بِسْمِ ا اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنا۔
(۹)فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا ۔         (۱۰) آمین کہنا۔   
(۱۱)ثناء ، تعوذ ، بسم اللہ اور آمین سب کو آہستہ پڑھنا ۔                     (۱۲) سُنت کے موافق قرأت کرنا یعنی جس جس نماز میں جس قدر قرآن پڑھنا سنت ہے، اس کے موافق پڑھنا ۔          (۱۳)رکوع اور سجدے میں کم از کم تین بار تسبیح پڑھنا ۔
(۱۴) رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کُھلی انگلیوں سے گُھٹنوں کو پکڑنا۔
(۱۵)قومہ میں امام کو سَمِعَ االلہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ اور مقتدی کا رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا اور منفرد کو تسمیع اور تحمید دونوں کہنا۔
(۱۶)سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گُھٹنے پھر دونوں ہاتھ پھر پیشانی رکھنا ۔
(۱۷)جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف رہیں اور ہاتھ رانوں پر رہیں ۔(۱۸) تشہد میں اَشْھَدُاَنْ لَّااِلٰہَ اِلَاللہُ پر کلمۂ شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا۔(۱۹)قعدہ آخیر میں تشھد کے بعد دُرود پڑھنا ۔
(۲۰)درود کے بعد دعا پڑھنا۔ (۲۱)پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھرنا۔