جمعرات، 2 اپریل، 2020

مسبوق کا جماعت میں شریک ہونے کا طریقہ

مسبوق کا نماز میں شریک ہونا
 مسبوق کی تعریف:۔ جس کی امام کے ساتھ ایک رکعت یا دو رکعتیں یا تین رکعتیں رہ گئی ہوں ۔
جب تک امام پہلی رکعت کا رکوع ادا نہ کر لے تب تک پہلی رکعت میں شامل ہوگیا تو اس کی رکعت ہوجائے گی اور وہ نماز پانے والا ہوگا اور جب مقتدی نماز میں شامل ہو اور امام ایک رکعت پڑھ چکا ہو یا پوری رکعت تو نہیں پڑھی مگر رکوع ادا کر لیا تھا تو اس کی پہلی رکعت رہ گئی ہے تو اب وہ امام کے ساتھ دوسری رکعت میں شروع ہوگا اور جیسے امام نماز پڑھے ویسے ہی وہ بھی نماز پڑھے جب امام چوتھی رکعت کے بعد سلام پھیرے تو یہ فوراً کھڑا ہوجائے اور اپنی پہلی رکعت ادا کرے اور جیسے پہلی رکعت ادا کی جاتی ہے بالکل ویسے ہی ادا کرے یعنی اس میں پہلے ثناء پھر سورۃ فاتحہ پھر دوسری سورۃ پڑھے پھر رکوع کرے اور رکعت کو پورا کرےاس کے طریقے پر (یعنی جس کی نماز میں پہلی رکعت رہی ہے تو وہ امام کے بعد اپنی پہلی رکعت ہی ادا کرے گا اور اگر پہلی دو رکعتیں رہ گئی ہیں تو جس طرح پہلی دو رکعتیں ادا کی جاتی ہیں اسی طریقے پر ادا کرے گا اسی نطرح آخر تک جتنی رکتیں رہی ہوں گی اتنی اسی طریقے پر ادا کرے گے جس طرح ان میں پڑھنا تھا پہلی سے شروع کرے گا اور وہی چیزیں پڑھے گا جو ان رکعتوں میں پڑھنے کا حکم ہوا ہے ۔