نماز جنازہ
نمازے جنازہ فرض کفایہ ہے اگر چند آدمی بھی پڑھ لیں تو سب بری الزمہ ہوگئے ورنہ سب گناہ گار ہوں گے اس کی تین سنتیں ہیں اللہ کی حمد و ثناء کرنا ۔ نبیﷺ پر درود پڑھنا ۔ میت کے لئے دعا کرنا۔
طریقہ نماز:۔ پہلے نیت کر کے امام و مقتدی کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر
کہتے ہوئے ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیں اور ثناء پڑھیں اور پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر
کہیں اور درود شریف پڑھیں پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور دعا پڑھیں اور پھر بغیر
ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور سلام پھیر دے
۔ مقتدی تکبیریں آہستہ کہے اور امام اونچی آواز سے۔
نیت نماز جنازہ:۔قبلے کی طرف منہ کر کے دل میں خیال (نیت)کرے ۔ چار تکبیر نماز جنازہ
فرض کفایہ ۔ثناء واسطے اللہ تعالٰی کے ۔درود واسطےحضرت محمدﷺکے ۔دعا واسطے حاضر اس میت
کے ۔ بندگی اللہ تعالیٰ کی ۔ منہ طرف خانہ کعبہ شریف کے پیچھے اس امام کے۔
تکبیر:۔ اَللہُ اَکْبَرُط پہلی تکبیر کے بعدثناء کہے
ثناء:۔ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی
جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَآئُکَ وَلَآاِ لٰہَ غَیْرُکَ ط.
تکبیر:۔ اَللہُ اَکْبَرُط دوسری تکبیر کے بعد درد شریف پڑھے
درود شریف:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی
مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَاصَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ
اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌطاَللّٰھُمَّ
بَارِکْ عَلٰٓی مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَابَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ
وَّعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌط.
تکبیر: ۔ اَللہُ اَکْبَرُط تیسری تکبیر کے بعد اگر میت بالغ مرد یا عورت کی
ہے تو اس کی دعا پڑھے اگر نا بالغ کی ہے تو لڑکے میں لڑکے کی اور لڑکی میں لڑکی کی
میت کے لئے دعا ء پڑھے
بالغ مرد اور عورت کی میت کے لئے دعا:۔ اللّٰھُمَّ
اغْفِرْلِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَا ھِدِنَا وَغَآئِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا
وَذَکَرِنَا وَاُنْثٰنَا ج اللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّافَاَحْیِہٖ
عَلَی الْاِسْلَامِ ط وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ
مِنَّا فَتَوَ فَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِط
نا بالغ لڑکے کی میت کیلئے دعا:۔ اللّٰھُمَّ
اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًاوَّذُخْرًا وَّ اجْعَلْہُ لَنَا
شَافِعًا وَّ مُشَفَّعًاط
نابالغ لڑکی کی میت کےلئےدعا:۔ اللّٰھُمَّ
اجْعَلْہَالَنَافَرَطًاوَّاجْعَلْہَالَنَااَجْرًاوَّذُخْرًا وَّ اجْعَلْہَا لَنَا شَافِعَۃً
وَّ مُشَفَّعَۃًط پھر تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دے
پھر تکبیر کہے :۔ اَللہُ اَکْبَر.دونوں طرف منہ پھیرے اور کہے:۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ
وَرَحْمَۃُ اللہِ.