جمعرات، 2 اپریل، 2020

گھر میں آنے جانے کا سنت طریقہ

گھر میں آنے جانے کا سنت طریقہ
جب گھر میں داخل ہونا ہےتو پہلے دایاں پاؤں اندر رکھنا ہےپھر دعا پڑھنی ہے اور پھر بایاں پاؤں اندر رکھنا ہے
پھر سلام کرنا ہے اگر کھر میں کوئی نہ ہو تب بھی سلام کرنا ہے کیونکہ خالی گھر میں اللہ کے فرشتے ہوتے ہیں
اس کے علاوہ گھر میں خیرو برکت کیلئے سورۃ الاخلاص اور درود شریف کا پہلا حصہ پڑھنا چاہیئے۔
جب گھر سے نکلنا ہے تو پہلے بایاں پاؤں باہر نکالنا ہے پھر دعا پڑھ کر دایاں پاؤں باہر نکالنا ہے اور پھر آیۃ الکرسی پڑھنی ہے
 ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر کر دیتے ہیں جو گھر لوٹنے تک پڑھنے والے کی حفاظت کرتا ہے۔