میت کو نہلانے کا طریقہ
میت کو نہلانے کا طریقہ یہ ہے کہ میت کو نہلانے والا کپڑا
یا شاپر باندھ لے تاکہ میت کو ہاتھ نہ لگے پھر بیری کے پتے لے کر اس کو پانی میں
بھگوئے پانی نہ زیادہ گرم ہو اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈا ہو بلکہ نیم گرم ہو تاکہ میت
کو تکلیف نہ ہو۔
اب ایک تختے پر کیلے کے پتے بچھا کر میت کو اس پر لٹا دیں
اب میت کا وضو کروائیں جیسے آپ اپنا وضو کرتے ہیں۔ اب ایک روئی لے کر اسکو پانی
میں بھگوئیں پھر اس کو اتنا نچوڑیں کہ اس میں دو یا تین قطرے پانی کےرہ جائیں ۔ اب
اس کو میت کے منہ میں پھیریں اب ایک اور روئی لے کر اس کو پانی میں بھگوکر اتنا
نچوڑیں کہ اس میں دو یا تین قطرے پانی کے رہ جائیں اب اس کو میت کے ناک میں پھیریں
۔
اب میت کو دائیں کروٹ پر لٹا کر اس کے اوپر اتنا پانی ڈالیں
کہ وہ بائیں طرف جائے ۔ پھر میت کے بائیں کروٹ صابن لگا کر اچھی طرح ملیں ۔ اب میت
کو بائیں کروٹ لٹا کر وہی عمل کریں جو دائیں کروٹ پر کیا تھا ۔
اب میت کو کفن پہنا کر خوشبو یا عطر اور سُرمہ وغیرہ بھی
لگا دیں کیونکہ یہ سنت رسول ﷺ ہے ۔
نوٹ ! یہ یاد رکھیں کہ عورت کا
کفن پانچ کپڑے ہیں لیکن اگر کوئی اتنا غریب ہے کہ وہ پانچ کپڑے نہیں دے سکتا تو وہ
تین یا چار کپڑے بھی دے سکتا ہےلیکن اس سے کم کی گُنجائش نہیں ۔