ہفتہ، 4 اپریل، 2020

اذان و اقامت کا جواب دینے کا طریقہ

اذان و اقامت کا جواب دینے کا طریقہ
اذان و اقامت کا جواب تو یہ ہے کہ اذان دینے والا جو کلمات کہے اذان سننے والا بھی وہی کلمات آہستہ آہستہ کہتا جائے لیکن جب مؤذن کہے اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًاالرَّسُوْلُ اللہِ تو سننے والا یہ بھی کہے ﷺ۔ اور جب مؤذن کہے حَیَّ عَلَی الصَّلوٰۃ ، حَیَّ عَلَی الْفَلَاح ، تو سننے والا کہے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمِ.اور جب مؤذن فجر کی اذان میں کہے اَلصَّلوٰۃ ُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم تو سننے والا کہےصَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ وَ بِالْحَقِّ وَ نَطَقْتَ. جب اذان ختم ہوجائے تو اذان سننے والا پہلے درود شریف پھر دوسرا کلمہ اور پھر اذان کے بعد کی دعا پڑھے۔