اتوار، 12 اپریل، 2020

وہ تین شخص جن کی مدد اللہ تعالیٰ ضرور کرتا ہے

وہ تین شخص جن کی اللہ تعالیٰ ضرور مدد کرتا ہے:۔
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال ثلاثۃ حق علی اللہ عونھم المکاتب الذی یرید الاداء والناکح  الذی یرید العفاف والمجاہد فی سبیل اللہ  (نن الترمذي،جلد :۴4 ، ص 184 ، حدیث 1655)

ترجمہ حضرت ابو ہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ ایسے تین شخص ہیں جن کی مدد اللہ پر (اس کے وعدے کے مطابق ) واجب ہے ایک تو وہ مکاتب جو اپنا بدل کتابت ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو ، دوسرا وہ نکاح کرنے والا شخص جو حرام کاری سے بچنے کی نیت رکھتا ہے اور تیسرا خدا کی راہ میں جہاد کرنے والا ۔
تشریح اس حدیث پاک سے صراحۃً یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص اس نیت سے نکاح کرے کہ اس کے ذریعے برائی سے بچ سکے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس آدمی کی ضرور مدد کریں گے اگر اس نے قرضہ وغیرہ لے کر نکاح کا انتظام کیا ہے تو اللہ پاک اس کا انتظام فرما دیں گے کہ قرض جلد ہی اتر جائے گا۔