ہفتہ، 4 اپریل، 2020

کھانا کھانے کا سنت طریقہ

کھانا کھانے کا سنت طریقہ

پہلے دونوں ہاتھوں کو گُٹوں سمیت دھوئیں اور کسی چیز سے صاف نہ کریں ۔
 پھر دستر خوان پر آکر بسم اللہ پڑھیں اور پھر جتنا کھانا کھانا ہو اُتنا ہی نکالیں ۔
کھانااپنی طرف سے کھائیں کسی دوسرے کے سامنے سے نہ کھائیں ۔
 کھانا ہمیشہ دائیں ہاتھ اور آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھائیں ۔
 اگر شروع میں دعا بھول جائیں تو کھانے کے درمیان کی دعا پڑھیں۔
 پانی کھانے کے دوران پینا چاہیئے کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہیئے۔
 سر کو ڈھانک کر کھانا کھائیں ۔ کھانا ہمیشہ آدھی بھوک رکھ کر کھائیں ۔
کھانا کھانے کے بعد دعا پڑھیں اور ہاتھوں کو دھو کر کسی چیز سے صاف کر لیں کیوں کہ یہ سنت رسولﷺ ہے۔