جمعرات، 9 اپریل، 2020

آیۃالکرسی

آیۃالکرسی
اَللهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَج اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُج لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌط لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ ط مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ ط يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ ج وَ لَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ اِلَّا بِمَا شَآءَ ج وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ ج وَ لَا يَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَاج وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ.
 اللہ(وہ ہے کہ) اس کے سواء کوئی معبود نہیں زندہ ہے(کارخانۂ عالم کو )قائم رکھنے والا ہے نہ اس کو اونگھ آتی ہے نہ نیند اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کون ہے جو اس کی اذن (اجازت ) کے بغیر جناب میں (کسی کی) سفارش کرے جانتا ہے جو کچھ انکے آگے ہے اور جو کچھ انکے پیچھے ہے اور لوگ اسکی معلومات میں سے کسی چیز پر احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنی وہ چاھے اس کی کرسی آسمانوں اور زمین پر حاوی ہے اور انکی حفاظت اسکو تھکاتی نہیں اور وہ عالی شان عظمت والا ہے۔(ترمذی۲۸۷۸)

ف: ۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا سورۃ البقرہ میں ایک ایسی آیت ہے جو تمام آیات قرآن میں اشرف ہے وہ ہے آیۃ الکرسی۔آیۃ الکرسی جس بچہ پر پڑ ھ کر دم کی جائے یا لکھ کر رکھ دی جائے تو شیطان اس کے قریب نہیں آتا ۔