جمعرات، 9 اپریل، 2020

روزہ رکھتے اور کھولتے وقت کی دعائیں

روزہ رکھنے کے وقت کیا یہ دعا(نیت) پڑھنی چاہیئے یا نہیں؟
روزہ رکھنے کے لئے جو دعا ہم عمومی طور پر پڑھتے ہیں (وَبِصَوْمِ غَدٍنْنَوَیْتُ مِنْ شَھْرِ رَمَضَان) یہ دعا کہیں حدیث سے منقول نہیں ہے اور اس کا اگر ترجمہ بھی دیکھا جائے تو پتہ چلتاا ہے کہ کل کے روزے کی نیت کرتا ہوں حالانکہ ہم اسی دن کا رزہ رکھ رہے ہوتے ہیں لہٰذا اس دعا کو نہیں پڑھنا چاہیئے۔
بلکہ روزے کی نیت ہوتی ہے کہ میں آج کے روزے کی نیت کرتا ہوں بس جیسے ہم نماز کے لئے کھڑے ہیں اور نماز کی نیت منہ سے کہنا لازمی نہیں ہوتا  اسی طرح روزے کی بھی نیت ہے جو دل کے ارادے سے ہو جاتی ہے ۔
براہ مہربانی اس بات کو آگے بھی شئر کریں۔
 روزہ کھولنےکی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ.
الٰہی میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر بھروسہ رکھا اورر تیرے رزق پر افطار کیا۔(مشکوٰۃ ۔ أبو داود ، ۳۲۲)