جمعرات، 2 اپریل، 2020

سنت مؤکدہ / سنت غیر مؤکدہ

سنت مؤکدہ :۔ اس نماز کو کہتے ہیں جس پر آپﷺ نے مواظبت (ہمیشگی ) کی ہو۔ ان کا پڑھنا لازمی ہے۔
سنت غیر مؤکدہ: ۔ اس نماز کو کہتے ہیں جس پر آپ ﷺ نے مواظبت (ہمیشگی ) نہ کی ہو ۔ان کے پڑھنے پر ثواب ہےاور نہ پڑھنے پر گناہ نہیں ہے۔

مسئلہ :۔ سنت غیر مؤکدہ کو اکثر چھوڑنا گناہ ہے ۔ مگرکبھی کبھی مشکل وقت میں چھوڑی جا سکتی ہیں ۔
مسئلہ:۔ فجر کے فرضوں کے وقت سنتیں علیحدہ جگہ پر پڑھی جائیں یعنی اگر نماز مسجد کے اندرونی حال میں ہو رہی ہو تو سنتیں باہر والے برآمدے میں یا صحن میں پڑھی جائیں اگر جس جگہ نماز ہو رہی ہو اسی جگہ پڑھیں تو سنتیں مکروہ تحریمی ہوں گی ۔