جمعرات، 2 اپریل، 2020

نماز کے کتنے فرائض ہیں؟

فرائض نماز
نماز کے تیرہ (۱۳) فرض ہیں ۔ ان میں سے سات (۷) فرض نماز شروع کرنے سے پہلے ادا کرنے پڑھتے ہیں۔ان کو شرائط نماز بھی کہتے ہیں ۔ اور چھ دوران نماز ادا کئے جاتے ہیں جن کو ارکان نماز کہتے ہیں۔
(۱)بدن کا پاک ہونا ۔           (۲)کپڑوں کا پاک ہونا ۔        (۳)جگہ کا پاک ہونا ۔یعنی جس جگہ نماز ادا کی جائے وہ پاک ہو ۔ (۴)ستر کا چھپا ہونا ۔(مرد کا ستر ناف سے گھٹنے تک کا جسم ہے ، مگر عورت کا سارا جسم ستر ہے ، صرف اس کا چہرہ گُٹوں تک ہاتھ اور ٹخنوں تک پاؤں کُھلا رہے۔)(۵)نماز کا وقت ہونا۔ (۶) قبلہ کی طرف منہ کرنا ۔(۷) دل میں نماز کی نیت کرنا ۔ (۸)تکبیر تحریمہ کہنا (یعنی اللہ اکبر کہ کر نماز شروع کرنا )    (۹)قیام یعنی کھڑا ہونا ۔(۱۰)قرأت یعنی قرآن مجید پڑھنا۔ (۱۱)رکوع کرنا ۔            (۱۲)دونوں سجدے کرنا ۔     (۱۳)قعدہ آخر میں التحیات پڑھنے کی مقدار بیٹھنا۔