واجبات نماز
نماز کےواجبات چودہ ہیں ۔
(۱)فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کو قرأت کے لئے مقرر کرنا
۔(۲)فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورۃ
فاتحہ پڑھنا۔(۳)فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب اور سنت اور نفل نمازوں
کی تمام رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ یا ایک بڑی آیت یا چھوٹی تین آیتیں
پڑھنا ۔(۴)سورۃ فاتحہ کو سورۃ سے پہلے پڑھنا ۔(۵)قرأت اور رکوع میں اور سجدوں اور
رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا ۔(۶)قومہ کرنا ۔(یعنی رکوع سے اُٹھ کر سیدھے کھڑے
ہونا ) (۷)جَلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا۔(۸)تعدیل ارکان یعنی
رکوع سجدہ وغیرہ کو اچھی طرح ادا کرنا ۔(۹)قعدہ اولیٰ یعنی تین اور چار رکعت والی
نمازوں میں دو رکعتوں کے بعد تشہد کی مقدار بیٹھنا ۔ (۱۰)قرأت یعنی قرآن مجید
پڑھنا۔(۱۱)امام کا نماز فجر ، مغرب ، عشاء ،جُمعہ ، عیدین ، تراویح اور رمضان
المبارک کے وتروں میں آواز سے قرأت کرنا ۔اور ظہر عصر وغیرہ نمازوں میں آہستہ
پڑھنا ۔(۱۲) لفظ سلام کے ساتھ نماز سے علیحدہ ہونا ۔(۱۳)نماز وتر میں دعائے قنوت
کے لئے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا ۔(۱۴) دونوں عیدوں کی نماز میں زائد چھ تکبیریں
کہنا۔