بدھ، 31 اگست، 2022

قصر نماز کے متعلق چند حدیث مبارکہ

A blessed hadith about shortening the prayer

قصر نماز کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ أَبِیْ مَعْمَرٍ عَنْ أَنَسٍ، يَقُولُ: " خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ مِنَ المَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعْنَا إِلَى المَدِينَةِ، قُلْتُ: أَقَمْتُمْ بِمَكَّةَ شَيْئًا؟ قَالَ: أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا "

ترجمہ:۔ انس ؓفرماتے ہیں کہ ہم آپﷺ کے ساتھ مکہ کے ارادہ سے مدینہ سے نکلے تو برابر نبی کریم ﷺدو، دو رکعت پڑھتے رہے۔ یہاں تک کہ ہم مدینہ واپس آئے۔ میں نے پوچھا کہ آپ ﷺکا مکہ میں کچھ دن قیام بھی رہا تھا؟ تو اس کا جواب انس ؓنے یہ دیا کہ دس دن تک ہم وہاں ٹھہرے تھے۔

وَ بِاِسْنَادِ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ اِبْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «أَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ تِسْعَةَ عَشَرَ يَقْصُرُ، فَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا تِسْعَةَ عَشَرَ قَصَرْنَا، وَإِنْ زِدْنَا أَتْمَمْنَا»

ترجمہ:۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہے کہ نبی کریم ﷺ(مکہ میں فتح مکہ کے موقع پر) انیس دن ٹھہرے اور برابر قصر کرتے رہے۔ اس لیے انیس دن کے سفر میں ہم بھی قصر کرتے رہتے ہیں اور اس سے اگر زیادہ ہو جائے تو پوری نماز پڑھتے ہیں۔

وَ بِاِسْنَادِ مُسَدَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ وَمَعَ عُثْمَانَ صَدْرًا مِّنْ إِمَارَتِهٖ ثُمَّ أَتَمَّهَا»

ترجمہ:۔ عبداللہ بن مسعود ؓسے ہےکہ میں نے نبی کریم ﷺابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت (یعنی چار رکعت والی نمازوں میں) قصر پڑھی۔ عثمان ؓکے ساتھ بھی ان کے دور خلافت کے شروع میں دو ہی رکعت پڑھی تھیں۔ لیکن بعد میں آپ ؓنے پوری پڑھی تھیں۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘