منگل، 30 اگست، 2022

سیلابی ریلے میں پکڑے جانے والے سامان کا حکم

 Order of goods caught in flood waters

سیلابی ریلے میں پکڑے جانے والے سامان کا حکم

سوال

سیلابی ریلے میں پکڑے جانے والے سامان کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

سیلابی ریلے میں پکڑا جانے والا سامان شرعًا لقطہ کے حکم میں ہے؛ لہذا ان میں سے جو اشیاء:

۱) ایسی معمولی ہوں جن کے بارے میں اس بات کا علم ہو کہ مالک ان کو تلاش نہیں کرے گا، ان چیزوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۲) ایسی قیمتی ہوں  جن کے بارے میں یہ گمان ہو کہ مالک ان کو تلاش کرنے کی فکر کرے گا، اُن اشیاء کی تشہیر کی جائے۔ پھر مالک کے آنے کی صورت میں چیز اس کو حوالہ کی جائے  اور مالک کے نہ آنے کی صورت میں  جب اس بات کا غالب گمان ہوجائے کہ اتنی مدت گزرنے کے بعد مالک اب اس کی تلاش نہیں کرے گا، اس سامان کو صدقہ کر دے اور اگر سامان کو اٹھانےو الا خود بھی حاجت مند (مستحق زکوۃ) ہو تو خود استعمال کرنے کی گنجائش بھی ہے، البتہ مالک جب سامان اٹھانے والے تک پہنچ جاتا ہے اور کیے گئے صدقہ کو باقی رکھتا ہے تو صدقہ اپنی جگہ باقی رہے گا اور اس کو ثواب مل جائے گا۔ لیکن اگر مالک وہ سامان طلب کرتا ہے اور وہ سامان باقی ہے تو پھر مالک اس سامان  کا مستحق ہوگا اور اگر وہ سامان استعمال کر کے ختم کر دیا گیا ہے تو پھر مالک کو اختیار ہوگا کہ اٹھانے والے سے سامان کی قیمت لے یا فقیر (جس کو صدقہ کیا گیا ہے) اس سے لے۔

الفتاوى الهندية میں ہے:

"وإذا رفع اللقطة يعرفها فيقول: التقطت لقطة، أو وجدت ضالة، أو عندي شيء فمن سمعتموه يطلب دلوه علي، كذا في فتاوى قاضي خان. ويعرف الملتقط اللقطة في الأسواق والشوارع مدة يغلب على ظنه أن صاحبها لا يطلبها بعد ذلك هو الصحيح، كذا في مجمع البحرين ولقطة الحل والحرم سواء، كذا في خزانة المفتين، ثم بعد تعريف المدة المذكورة الملتقط مخير بين أن يحفظها حسبة وبين أن يتصدق بها فإن جاء صاحبها فأمضى الصدقة يكون له ثوابها وإن لم يمضها ضمن الملتقط أو المسكين إن شاء لو هلكت في يده فإن ضمن الملتقط لا يرجع على الفقير وإن ضمن الفقير لا يرجع علىالملتقط وإن كانت اللقطة في يد الملتقط أو المسكين قائمة أخذها منه، كذا في شرح مجمع البحرين."

(کتاب اللقطہ ج نمبر ۲ ص نمبر ۲۸۹،دار الفکر)

الفتاوى الهندية میں ہے:

"ثم ما يجده الرجل نوعان: نوع يعلم أن صاحبه لا يطلبه كالنوى في مواضع متفرقة وقشور الرمان في مواضع متفرقة، وفي هذا الوجه له أن يأخذها وينتفع بها إلا أن صاحبها إذا وجدها في يده بعد ما جمعها فله أن يأخذها ولا تصير ملكا للآخذ، هكذا ذكر شيخ الإسلام خواهر زاده وشمس الأئمة السرخسي - رحمهما الله تعالى - في شرح كتاب اللقطة، وهكذا ذكر القدوري في شرحه. ونوع آخر يعلم أن صاحبه يطلبه كالذهب والفضة وسائر العروض وأشباهها وفي هذا الوجه له أن يأخذها ويحفظها ويعرفها حتى يوصلها إلى صاحبها."

(کتاب اللقطہ ج نمبر ۲ ص نمبر ۲۸۹،دار الفکر)

الفتاوى الهندية  میں ہے:

"إن كان الملتقط محتاجا فله أن يصرف اللقطة إلى نفسه بعد التعريف، كذا في المحيط، وإن كان الملتقط غنيًّا لايصرفها إلى نفسه بل يتصدق على أجنبي أو أبويه أو ولده أو زوجته إذا كانوا فقراء، كذا في الكافي."

(کتاب اللقطہ ج نمبر ۲ ص نمبر ۲۸۹،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم