پیر، 22 اگست، 2022

بارش کے لئے آپ ﷺ کے دعا کرنے کا طریقہ اس کے متعلق حدیث مبارکہ

 بارش کے لئے آپ ﷺ کے دعا کرنے کا طریقہ اس کے متعلق  حدیث مبارکہ

- وَ بِاِسْنَادِ  أَبِی نُعَيْمٍ، عَنْ عَمِّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ،قَالَ: «خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺيَسْتَسْقِي وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ»

ترجمہ:۔ عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید نے کہا کہ نبی کریم ﷺپانی کی دعا کرنے کے لیے تشریف لے گئے اور اپنی چادر الٹائی۔

وَ بِھٰذَا الْاِسْنَادِ قَالَ عَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ،ؓ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَوْمَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي، قَالَ: فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ، وَاسْتَقْبَلَ القِبْلَةَ يَدْعُو، ثُمَّ حَوَّلَ رِدَاءَهُ، ثُمَّ صَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالقِرَاءَةِ "

ترجمہ:۔ عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید نے فرمایاکہ میں نے نبی کریم ﷺکو جب آپ ﷺاستسقاء کے لیے باہر نکلے، دیکھا تھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ آپ ﷺنے اپنی پیٹھ صحابہ کی طرف کر دی اور قبلہ رخ ہو کر دعا کی۔ پھر چادر پلٹی اور دو رکعت نماز پڑھائی جس کی قرآت قرآن میں آپ ﷺنے جہر کیا تھا۔

وَ بِاِسْنَادِ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍؓ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ ﷺ لاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ، وَإِنَّهُ يَرْفَعُ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ»

ترجمہ:۔ انس بن مالک ؓسے ہےکہ نبی کریم ﷺدعائے استسقاء کے سوا اور کسی دعا کے لیے ہاتھ (زیادہ) نہیں اٹھاتے تھے اور استسقاء میں ہاتھ اتنا اٹھاتے کہ بغلوں کی سفیدی نظر آ جاتی۔

 ’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘