جمعرات، 11 اگست، 2022

سحری اور نماز کے درمیان کے فاصلے کے متعلق حدیث مبارکہ

 سحری اور نماز کے درمیان کے فاصلے کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ  عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَنَسِ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، حَدَّثَهُ: " أَنَّهُمْ تَسَحَّرُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامُوا إِلَى الصَّلاَةِ، قُلْتُ: كَمْ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ: قَدْرُ خَمْسِينَ أَوْ سِتِّينَ "، يَعْنِي آيَةً

ترجمہ:۔ انس ؓسے ہےکہ یزید بن ثابت ؓنے ان سے بیان کیا کہ ان لوگوں نے (ایک مرتبہ) نبی کریم ﷺکے ساتھ سحری کھائی، پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ میں نے دریافت کیا کہ ان دونوں کے درمیان کس قدر فاصلہ رہا ہو گا۔ فرمایا کہ جتنا پچاس یا ساٹھ آیت پڑھنے میں صرف ﴿استعمال ﴾ہوتا ہے اتنا فاصلہ تھا۔                   ’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘