بدھ، 17 اگست، 2022

نماز میں سجدے کی حالت کے متعلق حدیث مبارکہ

 نماز میں سجدے کی حالت  کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ  مُسْلِمِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ ﷺقَالَ: «أُمِرْنَا أَنْ نَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ، وَلاَ نَكُفَّ ثَوْبًا وَلاَ شَعَرًا»

ترجمہ:۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سےہےانہوں نے نبی کریم ﷺسے روایت کیا کہ آپ ﷺنے فرمایا کہ ہمیں سات اعضاء پر اس طرح سجدہ کا حکم ہوا ہے کہ ہم نہ بال سمیٹیں نہ کپڑے۔

 

وَ بِاِسْنَادِ  آدَمَ، عَنْ البَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، - وَهُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ -، قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ ﷺفَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَضَعَ النَّبِيُّ ﷺجَبْهَتَهُ عَلَى الأَرْضِ "

ترجمہ:۔ براء بن عازب ؓنے بیان کیااور وہ جھوٹ نہیں بول سکتے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ ہم نبی کریم ﷺکی اقتداء میں نماز پڑھتے تھے۔ جب آپ «سمع الله لمن حمده» کہتے (یعنی رکوع سے سر اٹھاتے) تو ہم میں سے کوئی اس وقت تک اپنی پیٹھ نہ جھکاتا جب تک آپ ﷺاپنی پیشانی زمین پر نہ رکھ دیتے۔                               

 

وَ بِاِسْنَادِ  مُعَلَّى بْنِ أَسَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ عَلَى الجَبْهَةِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى أَنْفِهِ وَاليَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ، وَأَطْرَافِ القَدَمَيْنِ وَلاَ نَكْفِتَ الثِّيَابَ وَالشَّعَرَ»

ترجمہ:۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہےکہ نبی کریم ﷺنے فرمایا مجھے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم ہوا ہے۔ پیشانی پر اور اپنے ہاتھ سے ناک کی طرف اشارہ کیا اور دونوں ہاتھ اور دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کی انگلیوں پر۔ اس طرح کہ ہم نہ کپڑے سمیٹیں نہ بال۔

 

وَ بِاِسْنَادِ  مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الحُوَيْرِثِ أَنَّهُ «رَأَى النَّبِيَّ ﷺيُصَلِّي، فَإِذَا كَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلاَتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَاعِدًا»

ترجمہ:۔ مالک بن حویرث لیثی ؓنے خبر دی کہ آپ نے نبی کریم ﷺکو نماز پڑھتے دیکھا۔ آپ ﷺجب طاق رکعت میں ہوتے تو اس وقت تک نہ اٹھتے جب تک تھوڑی دیر بیٹھ نہ لیتے۔ ’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘