پیر، 15 اگست، 2022

نماز میں قرأت کے متعلق حدیث مبارکہ

 نماز میں قرأت  کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ  عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺقَالَ: «لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ»

ترجمہ:۔ عبادہ بن صامت ؓسے ہےکہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا، جس شخص نے سورۃ فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہوئی۔

وَ بِاِسْنَادِ  عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قَالَ: سَأَلْنَا خَبَّابًا أَكَانَ النَّبِيُّ ﷺيَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالعَصْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ كُنْتُمْ تَعْرِفُونَ؟ قَالَ: «بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ»

ترجمہ:۔ ابومعمر عبداللہ بن مخبرہ سےہےکہا کہ ہم نے خباب بن ارت سے پوچھا کیا نبی کریم ﷺظہر اور عصر میں قرآت کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے بتلایا کہ ہاں، ہم نے پوچھا کہ آپ لوگوں کو کس طرح معلوم ہوتا تھا؟ فرمایا کہ آپ ﷺکی داڑھی مبارک کے ہلنے سے۔

وَ بِاِسْنَادِ  المَكِّيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ «كَانَ النَّبِيُّ ﷺيَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ، وَسُورَةٍ سُورَةٍ، وَيُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا»

ترجمہ:۔ ابوقتادہ ؓسے ہےکہ نبی کریم ﷺظہر اور عصر کی دو رکعات میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورۃ پڑھتے تھے۔ اور آپ ﷺکبھی کبھی کوئی آیت ہمیں سنا بھی دیا کرتے۔

          ’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘