پیر، 8 اگست، 2022

تھوکنے کے متعلق حدیث مبارکہ

 تھوکنے کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِی هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺرَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ المَسْجِدِ، فَتَنَاوَلَ حَصَاةً فَحَكَّهَا، فَقَالَ: «إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَخَّمَنَّ قِبَلَ وَجْهِهٖ، وَلاَ عَنْ يَمِينِهٖ وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهٖ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ اليُسْرَى»

ترجمہ:۔ ابوہریرہ ؓنے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺنے مسجد کی دیوار پر بلغم دیکھا، پھر رسول اللہ ﷺنے ایک کنکری لی اور اسے صاف کر دیا۔ پھر فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص تھوکے تو اسے اپنے منہ کے سامنے یا دائیں طرف نہیں تھوکنا چاہیے، البتہ بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوک لے۔

 

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘