اتوار، 21 اگست، 2022

جمعہ کے دن کے بارے میں حدیث مبارکہ

 جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے   کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ  عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺذَكَرَ يَوْمَ الجُمُعَةِ، فَقَالَ: «فِيهِ سَاعَةٌ، لاَ يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ، وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي، يَسْأَلُ اللَّهَ تَعَالَى شَيْئًا، إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ» وَأَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا

ترجمہ:۔ ابوہریرہ ؓسے ہے کہ رسول اللہ ﷺنے جمعہ کے ذکر میں ایک دفعہ فرمایا کہ اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی چیز اللہ پاک سے مانگے تو اللہ پاک اسے وہ چیز ضرور دیتا ہے۔ ہاتھ کے اشارے سے آپ نے بتلایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی سی ہے۔                 ’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘