منگل، 30 اگست، 2022

مدد کے لیے رقم دینے کے بعد اس میں زکوٰۃکی نیت کرنا

Intending to pay zakaah after giving money for help

مدد کے لیے رقم دینے کے بعد اس میں زکوٰۃکی نیت کرنا

سوال

مدد کی نیت سے رقم دی بعد میں زکوٰۃکی نیت کر لی تو کیا زکوٰۃادا ہو جائے گی؟

جواب

زکوٰۃ  کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے نیت ضروری ہے، یا تو رقم دیتے وقت دل میں زکوٰۃ دینے کی نیت کرے، یا اپنے مال سے رقم الگ کرتے وقت یہ نیت کرے کہ یہ زکوٰۃکی رقم ہے،  پھر چاہے مستحق کو دیتے وقت زکوٰۃکی نیت ہو یا نہ ہو، زکوٰۃادا ہوجائے گی۔ اور اگر مستحق کو زکوٰۃکی نیت کے بغیر مال دے دیا اور وہ مال ابھی مستحق کے پاس موجود ہے اور دینے والا زکوٰۃکی نیت کرلے تو اس صورت میں بھی زکوٰۃکی نیت معتبر ہوجاتی ہے، اور اگر زکوٰۃکی نیت کرنے سے پہلے ہی مستحق نے وہ مال خرچ کرلیا تو نیت درست نہیں ہوگی اور زکوٰۃادا نہیں ہوگی۔

الفتاوى الهندية (ج:1، ص:171، ط:دار الفكر):

’’و إذا دفع إلى الفقير بلا نية ثم نواه عن الزكاة فإن كان المال قائما في يد الفقير أجزأه، و إلا فلا، كذا في معراج الدراية و الزاهدي و البحر الرائق و العيني و شرح الهداية.‘‘

فقط واللہ اعلم