پیر، 8 اگست، 2022

حائضہ کے احکامات کے متعلق حدیث مبارکہ

 حائضہ کے احکامات کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ الحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خَالَتِي مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا كَانَتْ تَكُونُ حَائِضًا، لاَ تُصَلِّي وَهِيَ مُفْتَرِشَةٌ بِحِذَاءِ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى خُمْرَتِهِ إِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي بَعْضُ ثَوْبِهِ»

ترجمہ:۔ عبداللہ بن شداد سےہے، انہوں نے کہا میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے جو نبی کریم ﷺکی زوجہ مطہرہ تھیں سنا کہ میں حائضہ ہوتی تو نماز نہیں پڑھتی تھی اور یہ کہ آپ رسول اللہ ﷺکے (گھر میں) نماز پڑھنے کی جگہ کے قریب ﴿حضورﷺ کے سجدہ کرنے کی جگہ کے سامنے﴾لیٹی ہوتی تھی۔ آپ ﷺنماز اپنی چٹائی پر پڑھتے۔ جب آپ ﷺسجدہ کرتے تو آپ ﷺکے کپڑے کا کوئی حصہ مجھ سے لگ جاتا تھا۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘