جمعرات، 18 اگست، 2022

مسجد میں بد بو دار کوئی چیز لگا کر آنے کے متعلق حدیث مبارکہ

 مسجد میں بد بو دار کوئی چیز لگا کر آنے کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ  مُسَدَّدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺقَالَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ: «مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ - يَعْنِي الثُّومَ - فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا»

ترجمہ:۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہے کہ نبی کریم ﷺنے جنگ خیبر کے موقع پر کہا تھا کہ جو شخص اس درخت یعنی لہسن کو کھائے ہوئے ہو اسے ہماری مسجد میں نہ آنا چاہیے (کچا لہسن یا پیاز کھانا مراد ہے کہ اس سے منہ میں بو پیدا ہو جاتی ہے)۔’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘