منگل، 9 اگست، 2022

حضرت حسان بن ثابت ؓ کے بارے میں حدیث

 حضرت حسان بن ثابت ؓ کے بارے میں حدیث

وَ بِاِسْنَادِ  أَبِی اليَمَانِ اَنَّ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيَّ، يَسْتَشْهِدُ أَبَا هُرَيْرَةَ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ، هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ ﷺيَقُولُ: «يَا حَسَّانُ، أَجِبْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ القُدُسِ» قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: نَعَمْ

ترجمہ:۔ حسان بن ثابت انصاری ؓابوہریرہ ؓکو اس بات پر گواہ بنا رہے تھے کہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ کیا تم نے رسول اللہ ﷺکو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ اے حسان! اللہ کے رسول ﷺکی طرف سے (مشرکوں کو اشعار میں) جواب دو اور اے اللہ! حسان کی روح القدس کے ذریعہ مدد کر۔ ابوہریرہ ؓنے فرمایا، ہاں (میں گواہ ہوں۔ بیشک میں نے نبی کریم ﷺسے یہ سنا ہے)۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘