منگل، 16 اگست، 2022

نمازوں میں آہستہ آواز اور اونچی آواز سے قرأت کے متعلق حدیث مبارکہ

 نمازوں میں آہستہ آواز اور اونچی آواز سے قرأت   کے متعلق حدیث مبارکہ

وَ بِاِسْنَادِ  مُسَدَّدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " قَرَأَ النَّبِيُّ ﷺفِيمَا أُمِرَ وَسَكَتَ فِيمَا أُمِرَ، {وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا} {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ}

ترجمہ:۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سےہےآپ نے بتلایا کہ نبی کریم ﷺکو جن نمازوں میں بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنے کا حکم ہوا تھا۔ آپ ﷺنے ان میں بلند آواز سے پڑھا اور جن میں آہستہ سے پڑھنے کا حکم ہوا تھا ان میں آپ ﷺنے آہستہ سے پڑھا اور تیرا رب بھولنے والا نہیں اور رسول اللہ ﷺکی زندگی تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے۔    ’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘