اتوار، 21 اگست، 2022

پیشاب کے قطروں سے بچنے اور چغلی کرنے کے متعلق حدیث مبارکہ

 پیشاب کے قطروں سے بچنے اور چغلی کرنے کے متعلق حدیث مبارکہ

قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيهِ وَسَلَّم: إنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ : أمَّا أحَدُهُمَا فَكَانَ لَا يَستَتِرُ مِنَ البَولِ ، وَأمَّا الآخَرُ فَكَانَ يَمشِي بِالنَّمِيمَةِ .  ( رواہُ البُخاری ومسلم )

ترجمہ: رسول اللّٰه صلی ‌اللّٰه ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک یہ دو ( قبر والے ) البتہ عذاب دئے جارہے ہیں ، اور یہ دونوں کسی بڑی چیز کے بارے میں عذاب نہیں دئے جارہے ہیں بلکہ : ان میں سے ایک پیشاب ( کے قطروں ) سے نہیں بچتا تھا ، اور دوسرا چغلی کرتا پھرتا تھا ۔