وضو کا طریقہ
پہلے پاکی حاصل کرنے اور ثواب پانے کی نیت کرے اور
بسم اللہ پڑھ کر تین مرتبہ دونوں ہاتھوں کو گٹوں سمیت دھوئے پھر تین بار کلی کرے
اور مسواک کرے پھر تین بار ناک میں پانی ڈالے اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرے پھر
تین بار منہ دھوئے کہ پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے
دوسرے کان کی لو تک کوئی جگہ خشک نہ رہنے پائے اگر داڑھی ہے تو خلال بھی کرے پھر
تین بار دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھوئے پھر دونوں ہاتھوں کو تر کرکے سر پر اس طرح
پھیرے کے پیشانی کے بالوں سے شروع کرے اور گردن تک لے جائے اور وہاں سے پھر واپس
آگے تک لے آئےپھر دونوں کانوں کا مسح کرے پھر گردن کا مسح کرے پھر دونوں پاؤں
ٹخنوں سمیت دھوئے پہلے دایاں پاؤں پھر بایاں پاؤں پھر دعا پڑھے۔