غسل کا مسنون طریقہ
غسل کا صحیح اسلامی طریقہ یہ ہے کہ اول دونوں ہاتھوں کو
گُٹوں سمیت دھوئے پھر استنجاء کرے اور بدن سے تمام حقیقی نجاست دھو ڈالے پھر وضو
کرے پھر تمام بدن کو تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر ہاتھ سے خوب مَلے پھر سارے بدن پر تین
مرتبہ پانی بہائے ، کلی کرے اور ناک میں پانی ڈالے اگر روزہ نہ ہو تو غرارہ بھی
کرے اور بذریعہ سانس ناک کی نرم ہڈی تک پانی کھینچے ۔