منگل، 2 اگست، 2022

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کے بارے میں حدیث

 حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کے بارے میں حدیث

وَ بِاِسْنَادِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺدَخَلَ الخَلاَءَ، فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا قَالَ: «مَنْ وَضَعَ هَذَا فَأُخْبِرَ فَقَالَ اٰللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»

ترجمہ:۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہےکہ نبی کریم بیت الخلاء میں تشریف لے گئے۔ میں نے (بیت الخلاء کے قریب) آپ کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ (باہر نکل کر) آپ نے پوچھا یہ کس نے رکھا؟ جب آپ کو بتلایا گیا تو آپ نے (میرے لیے دعا کی اور) فرمایا « اٰللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ » اے اللہ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرمائیو۔

’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘