منگل، 2 اگست، 2022

اولاد کا نام اور کنیت ، اور آپﷺ کو خواب میں دیکھنا اور آپﷺ کو خواب میں دیکھنا ۔

وَ بِاِسْنَادِ مُوْسٰى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَؓ عَنِ النَّبِيِّ ﷺقَالَ: «تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلاَ تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي، وَمَنْ رَآنِي فِي المَنَامِ فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لاَ يَتَمَثَّلُ فِي صُورَتِي، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ».

ترجمہ ابوہریرہ ؓسے ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺسے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے فرمایاکہ (اپنی اولاد) کا میرے نام کے اوپر نام رکھو۔ مگر میری کنیت اختیار نہ کرو اور جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو بلاشبہ اس نے مجھے دیکھا۔ کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا اور جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانہ تلاش کرے۔’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘