منگل، 2 اگست، 2022

جب آپﷺ کوئی کلمہ ارشاد فرماتے تو کتنی بار ارشاد فرماتے اس کے بارے میں حدیث

وَ بِاِسْنَادِ عَبْدَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺأَنَّهُ كَانَ «إِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلاَثًا، حَتَّى تُفْهَمَ عَنْهُ، وَإِذَا أَتَى عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، سَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثَلاَثًا».

ترجمہ:۔ انس بن مالک ؓسے ہے، وہ رسول اللہ ﷺسے روایت کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺکوئی کلمہ ارشاد فرماتے تو اسے تین بار لوٹاتے یہاں تک کہ خوب سمجھ لیا جاتا۔ اور جب کچھ لوگوں کے پاس آپ ﷺتشریف لاتے اور انہیں سلام کرتے تو تین بار سلام کرتے۔ مجموعۃ الصادقۃ