اللہ کی راہ میں لگنے والے زخموں کے بارے میں حدیث
وَ
بِاِسْنَادِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺقَالَ:
«كُلُّ كَلْمٍ يُكْلَمُهُ المُسْلِمُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يَكُونُ يَوْمَ القِيَامَةِ
كَهَيْئَتِهَا، إِذْ طُعِنَتْ، تَفَجَّرُ دَمًا، اللَّوْنُ لَوْنُ الدَّمِ، وَالعَرْفُ
عَرْفُ المِسْكِ»
ترجمہ:۔ ابوہریرہ
ؓسے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺسے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے فرمایا
ہر زخم جو اللہ کی راہ میں مسلمان کو لگے وہ قیامت کے دن اسی حالت میں ہو گا جس
طرح وہ لگا تھا۔ اس میں سے خون بہتا ہو گا۔ جس کا رنگ (تو) خون کا
سا ہو گا اور خوشبو مشک کی سی ہو گی۔
’’ المجوعۃ الصادقۃ‘‘