مناجاتیہ اشعار
يا من يرى ما في الضمير ويسمع ... أنت المعد لكل ما يتوقع
اے وہ ذات جو دل کی پوشیدہ باتوں کو دیکھتی اور
سنتی ہے (یعنی ان سے واقف ہے) آپ حفاظت کے اسباب فراہم کرنے والے ہیں ہر اک مصیبت سے جس کا اندیشہ کیا
جاتا ہے ۔
يا من يرجى للشدائد كلها ... يا من إليه المشتكى والمفزع
اے وہ ذات جس سے تمام مصیبتوں میں امید لگائی جاتی ہے اے وہ ذات
جس کی طرف غموں کی شکایت اور ان سے پناہ لینے کے لئے رجوع کیا جاتا ہے۔
يا من خزائن ملكه في قول كن ... امنن فإن الخير عندك أجمع
اے وہ ذات جس کے رزق کے خزانے صرف ایک کلمہ (
کن میں ) پوشیدہ ہیں آپ مجھ پر کرم و
عنایت فرمایئے کہ تمام خیر و بھلائی آپ ہی کے پاس موجود ہے۔
مالي سوى فقري إليك وسيلة ... فبالافتقار إليك فقري أدفع
میرے پاس آپ کے سامنے محتاجی ظاہر کرنے کے سوا
کوئی وسیلہ نہیں ہے اس لئے میں آپ کے سامنے عاجزی ظاہر کر کے اپنی محتاجی دور کرتا
ہوں ۔
مالي سوى قرعي لبابك حيلة ... ولئن طردت فأي باب أقرع
میرے پاس آپ کے دروازے کو کھٹکھٹانے کے
علاوہ کوئی تدبیر نہیں ہے اگر آپ کے دربار سے بھی مجھے دھتکار دیا گیا تو میں کون سا
دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔
ومن الذي أدعو وأهتف باسمه ... إن كان فضلك عن فقيرك يمنع
اور وہ کون ہے جس کا نام لیکر میں پکارونگا اور
فریاد کرونگا اگر آپکا فضل آپکے فقیر بندہ
سے ہی روک لیا جائے ۔
حاشا لجودك أن تقنط عاصياً ... الفضل أجزل والمواهب أوسع
آپکی شان کریمی سے بعید ہے کہ آپ کسی گناہ گار
بندہ کو مایوس کریں آپکا فضل بہت عظیم اور آپکی عطائیں بہت وسیع ہیں۔
بالذل قد وافيت بابك عالماً ... إن التذلل عند بابك ينفع
وجعلت معتمدي عليك توكلاً ... وبسطت كفي سائلا أتضرع
فاجعل لنا من كل ضيق مخرجاً ... والطف بنا يا من إليه المرجع
ثم الصلاة على النبي وآله ... خير الخلائق شافع ومشفع